بلاؤں کیاعمر کو
🍁 چند دوستوں کے حکم پر 🍁
اے دین کے غدار بلاؤں کیا عمرؓ کو
کر دیں گے تڑی پار بلاؤں کیا عمرؓ کو
۔
تُو قبلہءِ اوّل کی زمیں چھوڑ دے ورنہ
اے لشکرِ کفار! بلاؤں کیا عمرؓ کو
۔
اک بار میں مٹ جائے گا ہربار کا جھگڑا
اُس پار سے اِس پار بلاؤں کیا عمرؓ کو
۔
تم لوگ یزیدی ہو بتاتے ہو حسینی
چل جائے گی تلوار بلاؤں کیا عمرؓ کو
۔
ایسے نہیں جائے گا تو بستی سے ہماری
پڑجائیں گی دوچار بلاؤں کیا عمرؓ کو
✍: واحدؔ انصاری
Comments
Post a Comment