‎صحابہؓ ‏عظیم ‏ہیں ‏

#صحابہ_عظیم_ہیں

جنگِ بَدَر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں
عزمِ سَفَر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

مکہ میں مبلغ ہیں مدینے میں مجاہد
فِکر و نظر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

صدیاں گزر چکی ہیں مگر بحرِ نیل پہ
خط کے اثر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

فاقے ہیں، غریبی ہے، مگر عِلم کی چاہت
اَرقَم کے گھر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

مَکہ کی تپتی ریت پہ وردِ اَحَد اَحَد
طرزِ صَبَر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

گھوڑے کی پِیٹھ پہ، کبھی جائے نماز پہ
شام و سحر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

جنگِ احد ہے، بُوڑھا ہے، لیکن بہشت کے
اُس منتظر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

میدانِ کربلا  ہے  وہ  زہرہ و علی کے
لَختِ جِگَر کو دیکھ صحابہ عظیم ہیں

وہ کِس کی رہبری میں تلاشِ خدا میں تھے
اُس  راہ بَر  کو  دیکھ صحابہ عظیم ہیں

محشر ہو، حکمِ رب ہو، مَلائک مجھے کہیں
ہُدہُد عمر کو  دیکھ  صحابہ عظیم ہیں

✍: ہُدہد

Comments

Popular posts from this blog

یہ دنیا اہلِ دنیا کو بسی معلوم ہوتی ہےنظر والوں کو یہ اجڑی ہوئی معلوم ہوتی ہےیہ کس نے کردیا سب دوستوں سے مجھ کو بیگانہمجھے اب دوستی بھی دشمنی معلوم ہوتی ہےطلب کرتے ہو دادِ حسن تم، پھر وہ بھی غیروں سے!مجھے تو سن کے بھی اک عار سی معلوم ہوتی ہےمیں رونا اپنا روتا ہوں تو وہ ہنس ہنس کے سنتے ہیںانہیں دل کی لگی، اک دل لگی معلوم ہوتی ہےائےموج حوادث دےانکوبھی دوچارتھپیڑے ہلکےسےکچھ لوگ ابھی تک ساحل پرطوفاں کانظارہ کرتےہیںنہ جائیں میری اس خندہ لبی پر دیکھنے والےکہ لب پر زخم کے بھی تو ہنسی معلوم ہوتی ہےاگر ہمت کرے پھر کیا نہیں انسان کے بس میںیہ ہے کم ہمتی جو بے بسی معلوم ہوتی ہےکچھ اہل ہستم کچھ اہل حشم میخانہ گرانے آئے تھےدہلیز کوچوم کے چھوڑدیا۔دیکھاکہ یہ پتھر بھاری ہےﺳﻮﭼﺎ ﮨﮯ ﮐﻔﯿﻞ ﺍﺏ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺣﻖﻟﯿﮟ ﮔﮯﻋﺰﺕ ﺳﮯ ﺟﯿﮯ ﺗﻮ ﺟﯽ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﺟﺎﻡ ﺷﮩﺎﺩﺕ ﭘﯽلینگےﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻋﯿﺎﮞ ﮨﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﭘﺮ ﮨﻢ ﭘﮭﻮﻝ ﺑﮭﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻠﻮﺍﺭ ﺑﮭﯽﮨﯿﮟﯾﺎ ﺑﺰﻡ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﮩﮑﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﺎ ﺧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎ ﮐﺮ ﺩﻡ ﻟﯿﮟ گے

قاری احسان محسن دامت برکاتہم نے اپنے بچپن میں حکیم الاسلام قاری طیب رحمہ اللہ پر چند اشعار پڑھے تھے ان اشعار کو لکھ رہا تھا تو حضرت شیخ رح کی یاد میں بے ساختہ آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اشعار پیش خدمت ہےشیخِ زمن چلے ہو ہمیں چھوڑ کر کہاں ہر سمت ظلمتوں کی گھٹا ہے اب عیاںاف آج کتنے سالم و اسلم اداس ہیںغمگین اہلِ علم ہے آدام اداس ہیںسب اہلِ دیوبند مکرم اداس ہیںجنّ و ملک اداس ہے آدام اداس ہیںآنسوں بہا رہے ہیں زمین اور آسماںاے شیخ آج تم ہی فصیح اللسان تھےاخلاق کا نمونہ تھے شیریں بیان تھےتم مشفق و شفیق بڑے مہربان تھےہر شخص خاص و عام تیرے قدر دان تھےاب ہند میں نظیر تمہاری بھلا کہاں کشتئ دیں کا آپ کو کیا ناخدا کہے ہادی کہے ہم آپ کو یا رہنما کہےشمِّ امم کہے یا امام ہدیٰ کہے محسن کہے کریم تمہیں یا پیشوا کہےہر غنچۂ چمن میں ہے تمہارا ہی مدح خواں تم قاسم العلوم کے ایک نورِ عین تھے اشرف علی کے قلبِ مبارک کی چین تھےتمہیں تو ایک نور نگاہ حسین تھے ایک صف میں عالموں کے بین بین تھےتھا ناز بزرگوں کو تمہیں پر تو بے گماہے مضمحل ہمارا یہ دارلعلوم آج مسلح کہے کہ آج یہ دارلعلوم آج ہے منتظر تمہارا یہ دارلعلوم آج روشن کرو خدارا یہ دارلعلوم آج غنچۂ ہیں خو فشاں لب گل پر بھی ہیں فغاںجب آپ تھے چمن میں چمن پر شباب تھابے مثل بے نظیر بڑا لاجواب تھاگلشن میں رنگ و بو بڑا بے حساب تھاہر شخص فیض علم سے فیضیاب تھاخوش رنگ باغِ علم تھا تجھ سے تھا باغباںکیوں میکدہ آج وہ محفل سجی نہیںرندوں کی دھوم دھام بھلا مچی نہیں کیا مے تیری صراحی میں ساقی بچی نہیں یا مۓ شرابیوں کے دلوں میں رچی نہیں سب کچھ وہی ہے مگر آج وہ نہیں یہاں اے شیخ آج کذب و سیاست کا دور ہے کینہ حسد کا بغض و عداوت کا دور ہےفتنوں فریب مکر و بغاوت کا دور ہے انسانیت کی آج اہانت کا دور ہے برقِ تپاں کی زد میں ہے آج اپنا گلستاںطیب کا کاش آج چمن میں ظہور ہو ورنہ بمثل شیخ کوئی ذی شعور ہو پھر عطا چمن کو وہی رنگ و نور ہو یہ التجا قبول خدایا ضرور ہو دستِ دعا اٹھاتا ہوں اے مالکِ جہاںمحسن کی یہ دعا ہے الہی خبیر سے جو بھی میری زبان پہ نکلے ضمیر سے عقبہ میں یہ قریب ہو شیخ کبیر سے پھر حضرت ِرسول کہے مجھ فقیر سے خدام شیخ ہم ہیں تمہارے ہی قدردان