مشک وعنبر سےدھوپہلے اپنا قلم
===== نعت پاک =====
مشک و عنبر سے دھو پہلے اپنا قلم
پھر تو لکھ مدحتِ شاہ خیر الامم
فرقت سروردیں میں آنکھیں ہیں نم
اپنےدل کا بیاں ہم کریں کس سے غم
حاجیو! ہم پہ ہوگا تمہارا کرم
لے کے آنا شہ دیں کی خاک قدم
حاضری کی توحسرت زمانےسے ہے
جب اجازت ملے اڑ کےجائیں گے ہم
آرزو ہے یہی اے خدا عمر بھر
نعت سرکار کرتا رہوں میں رقم
میرے آقا کی نگری میں دیکھو ذرا
ان کے صدقے میں ہے جاری ابر کرم
گر خدا کرلے عــــامر کی کاوش قبول
پھر نہ ہوگا کوئی حشر کے روز غم
(بصد شکریہ محترم جناب صابر جوہری صاحب)
Comments
Post a Comment