ایک مرتبہ عرب کا مشہور بہادر *"عنترہ بن شداد"* بَیل سے بچ بچا کر بھاگ رہا تھا. لوگوں نے کہا: تمہاری بہادری کہاں گئی؟ بَیل سے ڈر کر بھاگ رہے ہو جب کہ تم عنترہ ہو؟ [یعنی نامور بہادر اور شجاع ہو]
عنترہ نے جواب دیا: *"بَیل کو نہیں معلوم کہ مَیں عنترہ ہوں"*
سبق:
*"اپنے علم وفن کا استعمال جاہلوں کو قائل کرنے کے لیے مت کرو. انہیں علم وادب کی قیمت نہیں معلوم. وہ تمہیں اپنی جہالت سے ہر حال میں ہرا دیں گے"*
منقول
~
Comments
Post a Comment